اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد لیبیا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان
دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ 26فروری کو بن غازی لیبیا کے قریب پیش آیا۔انہوںنے کہاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی کے حادثے میں 4پاکستانی جاں بحق ہوئے، طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کوپاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق کشتی میں 20کے قریب پاکستانی سوار تھے جن میں سے 4پاکستانی جاں بحق ہوئے اور16کو بچالیا گیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ کشتی میں سوار افراد غیرقانونی طور پر لیبیا سے اٹلی جارہے تھے۔