ساہیوال (این این آئی)وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا ہے، ان کیخلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ساہیوال میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ عدالتوں میں عمران خان کو سپیشل ٹریٹمنٹ دیا جارہا ہے، عام آدمی کو اپنے مقدمات کی سماعت کیلئے کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے، مگر یہاں تو عدالتیں عمران خان کا انتظار کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے گا۔