اسلام اباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی لاہور نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق فرح گوگی کے خلاف کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، سابق دورمیں فرح گوگی تبادلوں کے عوض رشوت لیتی رہی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق فرح گوگی نے 2021میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں غیر قانونی 10ایکڑ اراضی اپنی کمپنی المعیز ڈیریز اینڈ فوڈز کے نام پر الاٹ کرائی۔مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ فرح خان نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں 60 کروڑ روپے کی اراضی صرف 8 کروڑ میں الاٹ کرائی تھی۔