پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

لاہور قلندرز سے شکست، شاداب خان نے معذرت کر لی

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی ۔ لاہور سے شکست کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ کرائوڈ سے معافی مانگتا ہوں کیونکہ جیسا وہ چاہتے تھے ویسا ہم نہیں کھیل پائے ،راولپنڈی میں جانے کیلئے پرجوش ہیں

کیونکہ وہاں ہمارا ہوم کراؤڈ ہوگا جو ہمیں بھرپور سپورٹ کرے گا۔خیال رہے کہ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد110رنز سے شکست دے دی، لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی،ہوم گرانڈ پر لاہور قلندرز کی مسلسل دوسری کامیابی، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 16ویںمیچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 36، سیم بِلنگز 33، مرزا بیگ 20، راشد خان 18، ڈیوڈ ویزے 12 اور حسین طلعت 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔سکندر رضا 23 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ پویلین لوٹے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ حسن علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کیں۔ 201 رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد کا کوئی بھی کھلاڑی لاہور کے بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 90 پر آئوٹ ہوگئی۔رحمان اللہ گرباز 23 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ لاہور کی جانب سے ڈیوڈ ویسا نے تین جبکہ سکندر رضا اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ڈیوڈ ویسا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…