پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ایف آئی اے پی ٹی آئی کیخلاف کوئی ثبوت نہ لا سکا، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران کا جواب

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نے وکیل نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے تفتیشی افسر کو جواب جمع کرا دیا جس میں کہاگیاہے کہ ایف آئی اے پی ٹی آئی کیخلاف کوئی ثبوت نہ لا سکا۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے

عمران خان کا جواب ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو جمع کرایا، بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کل ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کریں گی۔عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم نے مجھے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، مجھ پر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی، بغاوت، اشتعال پھیلانے کے کیس بنائے گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم سرکاری اداروں میں من پسند افسران بھرتی کر کے پی ٹی آئی اور مجھ سے انتقام لے رہی ہے، ایف آئی اے کو استعمال کر کے مجھے ہراساں کرنے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو جمع کرائے گئے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ مفروضوں کی بنیاد پر بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ووٹن کرکٹ کلب اور ابراج گروپ کا کیس میں نام و نشان نہیں، 21 جون 2022 کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اس مقدمے کی انکوائری شروع کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے لیے جانبدار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف وزری کی، پی ٹی آئی کی تمام فنڈنگ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی گئی، پی ٹی آئی کی فنڈنگ میں منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ہے، تمام کوششوں کے بعد بھی ایف آئی اے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لا پائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…