پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عام انتخابات، تحریک انصاف نے لاہور کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیا

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لئے لاہور سے شارٹ لسٹ امیدواروں کی سفارشات مرتب کر لیں۔ذرائع کے مطابق ضلع لاہور کے 13قومی اور صوبائی کے 25حلقوں کے لئے غیر حتمی فہرست تیار کی گئی ہے، تحریک انصاف نے بیشتر سابق ارکان اسمبلی کو

ہی دوبارہ ٹکٹ جاری کرنے کی سفارش کی ہے، لاہور سے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر نارروال کے رہنما کو بھی ٹکٹ ملنے کا امکان ہے، سینیٹ کے موجودہ دو ارکان بھی لاہور سے قومی اسمبلی کی ٹکٹ کی دوڑ میں شامل ہیں۔این اے 123سے مہر واجد عظیم اور ابرار الحق، این اے 124سے کشمیر اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان اور محمد خان مدنی، این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 126سے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، این اے 127سے 3امیدوار جمشید اقبال چیمہ، حامد معراج اور میاں عباد فاروق، این اے 128 سے عثمان حمزہ اعوان، این اے 129سے میاں اکرم عثمان، ہمایوں اختر خان اور سینیٹر ولید اقبال ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔این اے 130سے شفقت محمود، این اے 131سے ہمایوں اختر خان اور علی امتیاز ورائچ، این اے 132سے چودھری منشا سندھو، این اے 133سے سینیٹر اعجاز چودھری، جمشید اقبال چیمہ اور عاطف چودھری، این اے 134 سے ظہر عباس کھوکھر اور ڈاکٹر شاہد صدیق، این اے 135 میں حاجی کرامت کھوکھر اور ظہیر عباس کھوکھر ٹکٹ کے امید وار ہیں۔پی پی 145 سے میاں محمود الرشید، فاروق خان اور ابرار خان، پی پی 148 سے حافظ ذیشان رشید، پی پی 151 سے میاں اسلم اقبال، پی پی 159 سے ڈاکٹر مراد راس، پی پی 160 سے بھی میاں محمود الرشید امیدوار، پی پی 163 سے حافظ فرحت عباس اور بلال اسلم بھٹی، پی پی 161 سے ندیم بارا، پی پی 173 سے سرفراز کھوکھر، پی پی 172 سے خالد محمود گجر، پی پی 167 سے شبیر گجر اور سمیع اللہ کے درمیان ٹکٹ کا مقابلہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…