منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سٹیٹ لائف افسر کا قاتل 14 سال بعد انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں اسٹیٹ لائف کے ریجنل چیف سندھ اینڈ بلوچستان احمد امجد کے قاتل کو 14 سال بعد انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔ مقتول کی بیٹی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم تقی حیدر کو پاکستان منتقل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے،

ملزم نے 14 سال قبل کراچی میں اسٹیٹ لائف کے ریجنل چیف سندھ اینڈ بلوچستان احمد امجد کو قتل کیا تھا تاہم قاتل کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔مقتول کی بیٹی نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے بتایا کہ والد محمد امجد کو 26 اگست 2008 کو 10 گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔مقتول کی بیٹی نے تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے قتل کے مرکزی ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ والد کے قتل میں ملوث دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کرکے سزا دی جائے۔مرکزی ملزم کا نام نومبر 2022 میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، ابھی صرف قتل کرنے والا گرفتار ہوا ہے، قتل کرانے والے ابھی باقی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…