گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں سینٹرل جیل کے سامنے پولیس نےاتوار کو اعلانات کیےکہ اگر کوئی پاکستان تحریک انصاف کا رہنما یا کارکن گرفتاری دینا چاہتا ہے تو وہ آئے اور گاڑی میں بیٹھ جائے۔دوسری طرف گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں افضل چیمہ نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی۔افضل چیمہ سے سوال کیا گیاکہ کیا آپ نے گرفتاری نہیں دی؟اس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ میں نماز پڑھنے آیا ہوں، جیسے حالات ہیں گرفتاری تو بہت معمولی چیز ہے۔گجرات سے پی ٹی آئی کارکنوں کی ریلی جیل بھرو تحریک کیمپ پہنچی تھی جس میں سابق ایم پی اے ظفر اللّٰہ چیمہ اور ان کے بیٹے ڈاکٹر سہیل چیمہ بھی شامل تھے۔