منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم ترین سکور، پوری ٹیم 10رنز پر آئوٹ

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایک بین الاقوامی ٹی 20 میچ میں آئل آف مین کی ٹیم نے ایسا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو یہ ٹیم کبھی حاصل نہیں کرنا چاہتی تھی۔تفصیلات کے مطابق26 فروری 2023 کو برطانیہ کی نیم خود مختار ریاست کی کرکٹ ٹیم نے اسپین کے خلاف

مینز ٹی 20 کرکٹ میچ کے کم ترین اسکور کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔اسپین کے شہر کارٹیجینا میں کھیلے گئے میچ میں آئل آف مین کی پوری ٹیم 10 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ٹیم کے 6 بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ جوزف بروز نے سب سے زیادہ اسکور بنایا جو محض 4 رنز تھا۔مجموعی طور پر یہ ٹیم 8.4 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی۔اسپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے جواب میں اسپین نے 11 رنز کا ہدف محض 2 گیندوں پر حاصل کرلیا اور 10 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ویسے آئل آف مین کی جانب سے 3 گیندیں کرائی گئی تھیں مگر پہلی گیند نو بال تھی جس کے بعد باقی 2 گیندوں پر اوپنر اویس احمد نے 2 چھکے لگا کر میچ ختم کر دیا۔اسپین کی ٹیم نے مجموعی طور پر 13 رنز اسکور کیے۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ 6 میچز کی سیریز کا 5 واں میچ تھا اور اسپین نے اب تک تمام میچ جیتے ہیں۔اس سے قبل ٹی 20 کی تاریخ کا کم ترین اسکور 15 تھا جو دسمبر 2022 میں بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی تھنڈرز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…