منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

واپڈا نجکاری و فری یونٹس ختم کرنے کے خلاف دھرنے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی قائدین کی کال پر ملک بھر میں واپڈا کے ہزاروں محنت کشوں نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ، مہنگائی،بے روگاری ، بھرتی میں غیر معمولی تاخیر اورواپڈا ملازمین سے فری یونٹس کے خاتمہ کے خلاف 9مارچ 2023ء کو مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد’

مرکزی صدر عبدالطیف نظام مانی’ مرکزی نائب صدر حاجی محمد اقبال’مرکزی چیئرمین گوہر تاج اور دیگر کی قیادت میں پنجاب سمیت صوبہ بلوچستان ،صوبہ سندھ اورصوبہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سمیت قبائلی ضم شدہ اضلاع ضلع شمالی وزیرستان ،جنوبی وزیرستان،ضلع باجوڑ،ضلع مہمند اور دیگر ضم اضلاع کے ہزاروں محنت کش قافلوں کی شکل میں 9مارچ کو اسلام آباد دھرنا میں شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال ، سیکرٹری نورالامین حیدرزئی ،مرکزی چیئرمین گوہر تاج،یاسر کامران ،شفیع اللہ ،نصیر اللہ مہمند،گوہر علی گوہر ،ناصر خان اور دیگر کی قیادت میں ہزاروں محنت کش پشاور ٹول پلازہ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے جبکہ چارسدہ’رشکئی’صوابی’ہزارہ انٹرچینج پر واپڈا محنت کشوں کے مزید قافلے شامل ہوں گے ۔ صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے حکومت ‘ وزارت پاور ڈویژن اور پیپکوPEPCOانتظامیہ کو خبردار کیا کہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کی خاطر اور عوام کو سستی ترین بجلی کی فراہمی کیلئے واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیکر ملک بھر کی جملہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تحلیل کرکے ماضی کی طرح واپڈا میں ضم کیاجائے۔تاکہ غیر ضروری اخراجات پر قابو پاکر واپڈا کو منافع بخش ادارہ بنایاجاسکے۔ نیز مہنگائی و بے روزگاری کا خاتمہ کرکے بیانات کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور واپڈا میں ہزاروں خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی شروع کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو 9مارچ کو اسلام آباد دھرنا میں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال شروع کرنے سے گریز نہیں کیاجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…