ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ گر گیا، یورو ، پاؤنڈ ،امارتی درہم، ریال بھی سستے ہو گئے

datetime 27  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) ورکرز ریمیٹنسز کا حجم بڑھنے اور ایکسپوٹرز کی جانب سے اپنی ترسیلات میں بہتری کے باوجود انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مطلوبہ کمی نہ ہوسکی تاہم اسکے برعکس ڈالر کے اوپن ریٹ گھٹ کر 265روپے کی سطح پر آگئے۔

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور ملک میں زرمبادلہ کا بحران برقرار رہنے جیسے عوامل کے باعث کاروباری دورانئیے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 70پیسے کی کمی سے 259.29روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اسکے بعد وقفے وقفے سے ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اتارچڑھا کا رحجان پیدا ہوا اور کاروبار کے اختتام ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 7پیسے کی کمی سے 259.92 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے سبب ڈالر کی قدر یکدم 3روپے کی کمی سے 265روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے بتایا کہ فارن کرنسی کی خریدوفروخت کے مروجہ سخت قوانین کے باعث ریگولر اوپن کرنسی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں 50فیصد گھٹ گئی ہیں کیونکہ ڈالر کے طلبگار اپنی ذرمبادلہ کی ضرورتوں کو گرے مارکیٹ سے مہنگے داموں پر ڈالر خرید کر پوری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان عوامل کے سبب ایکس چینج کمپنیوں میں خریدار اور فروخت کنندگان کی تعداد گھٹ گئی ہے، گرے مارکیٹ میں اب بھی فی ڈالر 280روپے میں دستیاب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ ریگولیٹر اوپن مارکیٹ میں فارن کرنسی کی خرید وفروخت کے قوانین کو سہل بنائے تاکہ انٹربینک و اوپن مارکیٹ میں نمایاں فرق گھٹنے کے ساتھ فارن کرنسی کی دستاویزی خریدوفروخت ممکن ہوسکے اور ایکس چینج کمپنیوں کی کاروباری سرگرمیاں بھی جاری رہ سکیں۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 280 روپے سے گرکر 275 روپے کا ہوگیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 4 روپے سستاہوکر 314 روپے کا ہوگیا،امارتی درہم 50 پیسے سستا ہوکر 74.70 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 70 پیسے کمی کے بعد 70 روپے پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق ملکی برآمدات کی مد میں ڈالر مصول ہونے کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان پایا جا رہا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں مزید تنزلی کا رجحان رہے گا۔ خیال رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…