منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

بطور پی ٹی آئی صدر پہلی ترجیح پنجاب کے الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت ہے، پرویز الہٰی

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کو پھر سے وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے، شہبازشریف کی کٹھ پتلی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں پی ٹی آئی کے

سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک انصاف کا صدربنانے کا اعلان کیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرکے میرا اور میرے تمام ساتھیوں کا دل جیت لیا ہے، انہوں نے میری کمٹمنٹ کا اعتراف کیا جو میرے لیے باعث فخر ہے، ان کا تہہ دل سے شکر گزارہوں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بطور پارٹی صدر میری اولین ترجیحات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی دوتہائی اکثریت لینا ہے، عمران خان کی مشاورت سے حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے، وہ نیک نیت سیاستدان اور قوم کے سچے خیرخواہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ آئین پر پہرہ دے رہی ہے، نااہل حکمران ٹولے اور الیکشن کمشنر کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی، حکمران ٹولہ عمران خان کےراستہ میں ریت کی دیواریں کھڑی کررہا ہے، الیکشن میں عوام کاسیلاب ان ریت کی دیواروں کوبہا کر لے جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…