اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطان کے اہم غیر ملکی کھلاڑی چھٹی لے کر فیملی سے ملنے چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے ترجمان کے مطابق ٹیم میں شامل ویسٹ انڈین کھلاڑی کیرون پولارڈ کی جانب سے فیملی سے ملاقات کیلئے ایک میچ کی چھٹی مانگی گئی تھی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ اپنی فیملی سے ملاقات کی وجہ سے پاکستان سے باہر ہیں جس وجہ سے وہ ملتان سلطانز کو کراچی کنگز کیخلاف دستیاب نہیں تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز نے پولارڈ کو اہل خانہ سے ملاقات کیلئے ایک میچ کی چھٹی دی تھی جبکہ اگلے میچ میں کیرون پولارڈ ملتان سلطانز کو دستیاب ہوں گے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی جوش لٹل بھی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔