اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جیل بھرو تحریک، شاہ محمود، اسد عمر، اعظم سواتی 30 روز کیلئے نظر بند

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) سیکرٹری داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتاررہنمائوں کے نظربندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیئے اور سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار افراد کو 16ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پی ٹی آئی رہنمائوں شاہ محمود قریشی اور دیگر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی ۔

سیکرٹری داخلہ نے گرفتار رہنماں کے نظربندی کے احکامات پیش کردیئے۔ محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی گرفتاری کے حوالے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس میں بتایا گیا کہ 9رہنمائوں کو 30 روز کے لئے نظر بند کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ محمود اٹک، اسدعمر راجن پور، عمرسرفراز بھکر، ولید اقبال لیہ، اعظم سواتی رحیم یارخان، مراد راس ڈی جی خان، محمد خان مدنی بہاولپور، اعظم خان نیازی اور احسن ڈوگر لیہ جیل میں نظر بند ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روڑ کو بلاک کر کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ، نظر بندی کے احکامات ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے جاری کئے، اور آئی جی جیل خانہ کی اجازت کے بعد 77افراد کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے میچز کے باعث شہر میں ریلی سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے ، اسکے باوجود نو افراد نے قانون کی خلاف وزری کی ،تحریک انصاف کے رہنمائوں نے مال روڈ بلاک کر کے امن و امان خراب کیا ، مال روڈ پر جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہے ، ان رہنمائوں نے نہ صرف نقص امن پیدا کیا بلکہ غیر ملکی کھلاڑیوں اور پی سی ایل کے سکیورٹی انتظامات میں خلل ڈالا ۔عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست پر بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…