منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین جنگ دوسرے سال میں داخل ،پوٹن کا یوکرین کو کچلنے کیلئے اپنی فوج پر اعتماد کااظہار

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف، ماسکو( آن لائن )یوکرین کی جنگ دوسرے سال میں داخل ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا ہے کہ ر وسی صدر پوٹن یوکرین کو کچلنے کے حوالے سے اپنی فوج کی صلاحیت کے حوالے سے پر اعتماد ہیں۔

ولیم برنز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں مزید کہا کہ روسی فارن انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نے گزشتہ نومبر میں اپنی ملاقات کے دوران تکبر اور غرور کے اشارے دئیے جو پوٹن کے اعتقادات کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ پوٹن یوکرینیوں کو زیر کرنے کے لیے اور ہمارے یورپی اتحادیوں کو تھکا دینے کے لیے وقت لینے کا حربہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ سیاسی تھکن آخر کار وقوع پذیر ہوگی۔ولیم برنز نے کہا کہ ملاقات میں وہ لمحہ جب میں نے ناریشکن کو روس کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے نتائج سے خبردار کیا تھا بہت مایوس کن تھا۔ انہوں نے کہا میں روس کو پہنچنے والے نقصانات، حکمت عملی کی کوتاہیوں، اقتصادی نقصان اور بری شہرت کے باوجود جنگ جاری رکھنے کے لیے پوٹن کو جنگ کے لیے پرعزم سمجھتا ہوں۔ولیم برنز نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت پوٹن بہت پراعتماد ہیں کہ وہ یوکرین کو شکست دے سکتے ہیں، یوکرین کو بڑھتے ہوئے اخراجات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔برنز نے یہ بھی کہا کہ پوٹن یوکرین کی حمایت کرنے کے امریکہ کے عزم کو کم کر رہے ہیں۔ روسی رہنما کا خیال ہے کہ امریکی توجہ کی کمی کی خرابی کا شکار ہیں اور آخر کار ایک اور مسئلے کی طرف بڑھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…