تہران (این این آئی)ایران کی کرنسی ریال امریکی ڈالرکے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پرآگئی جبکہ مرکزی بینک نے کرنسی کے استحکام کے لیے بعض اقدامات بھی متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد افراط زر اور ملک کے معاشی امکانات کے بارے میں فکرمند بچت کرنے والوں کی جانب سے غیرملکی کرنسی کی مانگ کم کرنا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیر سرکاری فری مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں ریال 5 لاکھ 75 ہزار پرتجارت کررہا تھا جبکہ ایک روز قبل ایک ڈالر5 لاکھ 40 ہزارکاتھا۔ ویب سائٹ bazar360.com نے یہ شرح بھی 575,000 بتائی ۔افراط زر کی سالانہ شرح 50 فی صد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے ایرانی غیرملکی کرنسی یا سونا خرید کررہے ہیں اور اس طرح وہ اپنی بچتوں کی قدر کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔