ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

آب زم زم کیلئے نئی کانچ کی بوتلیں متعارف کروادی گئیں

datetime 27  فروری‬‮  2023 |

ریا ض (این این آئی)سعودی عرب نے آب زم زم کی نئی کانچ کی بوتلیں متعارف کرادیں، جنہیں خصوصی طور پر پانی کو محفوظ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے

مسجد الحرام میں زمزم کے پانی کی نئی بوتلوں کا افتتاح کیا ہے۔نئے ماڈل اور ڈیزائن کی زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کردہ بوتلوں کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر صدارت عامہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ عبدالرحمان السدیس نے زمزم آب رسانی انتظامیہ کے کردار کو سراہا، جو خدا کے مقدس گھر کی زیارت کرنے والوں کو بابرکت پانی پہنچانے اور تقسیم کرنے کیلئے مسجد حرام کی راہداریوں اور صحنوں میں استعمال کئے جانیوالے احتیاطی تدابیر اور طریقوں پر عمل کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے اس بابرکت پانی کی قیمت کے مطابق فراہم کی جانیوالی خدمات کی ضرورت پر زور دیا۔عبدالرحمان السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت کی جانب سے عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔واضح رہے کہ سعودی حکومت عمرہ اور حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کو واپسی پر 5 لیٹر کا کین 8.5 ریال میں فراہم کرتی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…