ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بجٹ خسارہ بلند ترین سطح 62کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ

datetime 26  فروری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے دوران عوام پر735ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کے باوجود بجٹ خسارہ ملکی تاریخ میں 6.22ٹریلین یا 62کھرب 20ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نظرثانی شدہ تخمینہ لگایا گیا ہے۔بجٹ خسارے پر نظرثانی آئی ایم ایف سے مذاکرات کی روشنی میں کی گئی ہے

جس میں بجٹ اخراجات کے اعداوشمار کم دکھائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ نظرثانی شدہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے7.4فیصد کے برابر ہے جس کے بعد قرضوں کی ری سٹرکچرنگ ہی قابل عمل آپشن بچتا ہے۔گزشتہ سال جون میں بجٹ پیش کرتے وقت 45کھرب روپے بجٹ خسارے کا تخمینہ تھا جس میں اب 17کھرب یا 37فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دسمبر میں آئی ایم ایف کو بتائے جانے والے خسارے سے بھی یہ 690 ارب روپے زیادہ ہے۔قبل ازیں حکومت آئی ایم ایف کو بدترین خسارے کے درست اعدادوشمار بتانے سے گریزاں تھی تاہم آئی ایم ایف مالیاتی فریم ورک پر اسی صورت آمادہ ہونے پر راضی ہوا کہ اسے حقیقت سے قریب اعداد وشمار سے آگاہ کیا جائے۔ 6.22 ٹریلین کا بجٹ خسارہ مزید قرضوں سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے جو کہ ایک مشکل ٹاسک ہے۔نئے اعداوشمار کے مطابق جون میں 96 کھرب روپے کا منظور ہونے والا بجٹ کا حجم 112کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جس میں 17 فیصد اضافے سے ریکارڈ اخراجات متوقع ہیں۔بجٹ خسارے میں اضافے کی بنیادی وجہ قرضوں کی ادائیگی پر52کھرب روپے کے غیرمعمولی اخراجات ہیں جو کہ اصل بجٹ کے مقابلے میں ساڑھے 12 کھرب روپے یا 32 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کے علاہ جون میں سبسڈیز کا تخمینہ 699 ارب روپے لگایا گیا تھا وہ اب 68 فیصد بڑھ کر12کھرب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ 55کھرب روپے تھا۔ وفاقی حکومت نے صوبائی سرپلس بھی 750ارب روپے سے کم کرکے 559 ارب روپے کا تخمینہ رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…