بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ فوجی پریڈ فدا میں خواتین کی شرکت

datetime 26  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی فوجی پریڈ فدامیں وزارت داخلہ کے 16 سیکورٹی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 2800 سے زیادہ مرد و خواتین نے شرکت کی۔ پہلی مرتبہ فوجی پریڈ میں خواتین نے بھی شرکت کی۔سعودی میڈیاکے مطابق ہتھیاروں سے لیس اور موسیقی سے ہم آہنگ ہو کر خواتین نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ سعودی فوجی پریڈ میں

پہلی مرتبہ آرکسٹرا میوزک بھی متعارف کرایا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شرکا نے فوجی نظم و ضبط اور ربط میں انفرادی مہارتیں پیش کیں۔ 7 مختلف پینٹنگز اور میوزیکل پیسز کا جائزہ لیا اور ان کی نمائندگی کی ۔ یہ پریڈ سعودی ریاست کے قیام کے بعد سے سلامتی کے پیغام کی عکاسی کرتی چلی آرہی ہے۔ فوجی پریڈ کا عنوان فدا رکھا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوج کے یہ سپوت وطن کے لیے اپنی جان فدا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔وزارت داخلہ اور اس کے سیکورٹی شعبوں نے یوم تاسیس کی تقریب میں وزارت ثقافت کے تعاون سے فدا عنوان کے تحت فوجی پریڈ میں ایک فوجی میوزیکل پرفارمنس کا بھی انعقاد کیا۔ اس کے ذریعے ملک کی سلامتی کے پیغام کو مجسم کیا گیا۔ سعودی ریاست کا قیام، سلامتی اور تحفظ کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دریں اثنا وزارت ثقافت نے فائونڈیشن مارچ کی سرگرمی کا اہتمام کیا جو ریاض کے شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز اول روڈ پر منعقد کی گئی۔ اس مارچ میں 4800 سے زیادہ فنکاروں نے شرکت کی۔ اس مارچ میں وزارت داخلہ کی فوجی پریڈ اور دیگر مشہور فنکاروں کی پرفارمنس بھی شامل تھی۔ پرفارمنگ آرٹس اور ثقافتی اقدار کی نمائندگی کرنے والی فنکارانہ شخصیات نے پرفارمنس پیش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…