بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سنیل شیٹی نے داماد کے ایل راہول سے اپنی پہلی ملاقات کی کہانی بتادی

datetime 26  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے اپنے داماد بھارتی کرکٹر کے ایل راہول سے 2019 میں ہونے والی اپنی پہلی ملاقات کی کہانی بتادی۔بھارتی ٹی وی شو پر بات کرتے ہوئے سنیل شیٹی نے کہا کہ اپنے داماد سے 2019 میں پہلی بار ملاقات کے بعد مجھے بہت حیرت ہوئی تھی کہ

وہ میری بیٹی کو اور میری بیٹی انہیں جانتی ہیں اور دونوں آپس میں بات چیت بھی کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2019 میں ان کی کے ایل راہول سے ائیرپورٹ پر اچانک ملاقات ہو گئی تھی، ملاقات کے دوران انہیں یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی تھی کہ دونوں کا آبائی شہر منگلور تھا اور خوشگوار اتفاق یہ تھا کہ کے ایل راہول کے والدین کا گھر منگلور میں ان کی اپنی جائے پیدائش اور آبائی گھر سے چند کلومیٹرز کی دوری پر تھا۔سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ میری بیٹی اور کے ایل راہول ایک دوسرے کو جانتے ہیں اس لیے ملاقات کے حوالے سے میں کافی پرجوش تھا، اسی جوش سے جب میں نے اپنے گھر آکر کے ایل راہول سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بات کی تو اتھیا اور اس کی والدہ مَنا ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرانے لگیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں کو مسکراتا ہوا دیکھ کر مجھے پریشانی ہوئی تو مَنا نے مجھے آکر بتایا کہ اتھیا اور کے ایل راہول ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور آپس میں بات چیت بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں حیران تھا کہ اتھیا نے یہ سب مجھے کیوں نہیں بتایا لیکن مجھے خوشی اس بات کی تھی کہ میں ہمیشہ اتھیا کو کہتا تھا کہ ساؤتھ انڈین لڑکوں سے جڑی رہا کرو اور دوسری خوشی یہ تھی کہ کے ایل راہول اور میں ایک ہی شہر کے رہنے والے تھے اور ہمارے گھروں کے درمیان کا فاصلہ چند کلومیٹرز سے زیادہ نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…