ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

عالیہ صدیقی کا نواز الدین کی والدہ پر سنگین الزام

datetime 26  فروری‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)نامور بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنی ساس پر سنگین نوعیت کا الزام عائد کردیا۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران عالیہ صدیقی نے دعویٰ کیا کہ نواز الدین کی والدہ نے میرے دو سالہ بیٹے کو ناجائز کہا اور ان کی اس بات سے میں بھی پریشان رہی۔

واضح رہے کہ عالیہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب بمبئی ہائی کورٹ نے دونوں کو ان کے بچوں کے حوالے سے معاملات کو خوشگوار ماحول میں نمٹانے کا کہا۔ نواز الدین صدیقی عدالت پہنچے اور درخواست دائر کی تھی کہ انہیں ان کے بچوں کی موجودگی کے بارے میں بتایا جائے جو اس وقت ان کی ناراض اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں۔ حالیہ انٹرویو کے دوران عالیہ کا کہنا تھا کہ بلاشبہ میرا بچہ یہ بھی نہیں جانتا کہ والد ہوتا کیا ہے۔ میرے بچوں کو نواز الدین کا سایہ تک نہیں ملا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حتیٰ کہ جب ہم لوگ ساتھ میں رہتے تھے تب بھی نواز الدین بچوں پر توجہ نہیں دیتے تھے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بچے تمام صوتحال کو جانتے ہیں؟ جس پر عالیہ نے جواب دیا کہ ہماری بیٹی 12 سال کی ہے اور وہ 2 سال کی عمر سے یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے، جبکہ بیٹا ابھی بہت چھوٹا ہے۔ واضح رہے کہ عالیہ شوہر نواز الدین پر انہیں ریپ کا نشانہ بنانے کا بھی الزام عائد کرچکی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز الدین کے خلاف اس معاملے میں پولیس کو درخواست بھی جمع کروادی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…