ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب میں سرکاری آٹا بھی مہنگا کرنے کی تیاریاں

datetime 26  فروری‬‮  2023 |

جڑانوالہ (آن لائن)پنجاب بھر میں سرکاری آٹا بھی مہنگا کرنے کی تیاریاں، قیمت میں 50 فیصد اضافے کا امکان، سرکاری آٹے کی قیمت 1920 روپے مقرر کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ دوسری جانب پنجاب نگران کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی تجویز دے دی ہے، کابینہ اجلاس میں کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کیلئے سرکاری اراضی کو

سنگل سورس کی بنیاد پر لیز پر دینے کی منظوری، ایسی اراضی صرف زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہوسکے گی۔ رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 7 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی کے اقدامات پرصوبائی سطح پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہر سطح پر کفایت شعاری اپنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ افسران ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ایک سے 3 دن کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔اجلاس میں گندم کی کم ازکم امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔ اجلاس میں فارن فنڈڈ پراجیکٹس کی تیزی سے تکمیل یقینی بنانے کیلئے فارن فنڈڈ پراجیکٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کیلئے سرکاری اراضی کو سنگل سورس کی بنیاد پر لیز پر دینے کی منظوری دی گئی۔ لیز پر دی جانے والی اراضی صرف زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہوسکے گی۔اجلاس میں پولیس شہداء پیکیج کے لئے 400 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں فرینڈز آف الائیڈ اسپتال کے تعاون سے نیا ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا نام ٹورازم آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈیپارٹمنٹ رکھنے کی منظوری بھی دی گئی۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…