لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا بیگ 5، عبداللہ شفیق 75، فخر زمان 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سیم بلنگ 47 اور ڈیوڈ ویزے 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس طرح مقررہ بیس اوورز میں لاہور قلندرز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پی ایس ایل8 کا سب سے بڑا سکور241 بنا ڈالا اور پشاور زلمی کو 242 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جبکہ رومن پاؤل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث صفر، بابراعظم 7، ٹائم ایوب 51، ٹام کولر55، راجاپکاسا 24، رومن پاؤل 20، وہاب ریاض صفر، سعد مسعود 16، جیمز نیشم 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ارشد اقبال 2 اور سلمان خان کوئی رنز بنائے بغیر وکٹ پر موجود رہے، اس مقررہ بیس اوورز میں پشاور زلمی نو وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا سکی، لاہور قلندرز نے یہ میچ چالیس رنز سے جیت لیا، لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5، زمان خان نے 2 جبکہ راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔