ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ایران اب بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کر کے سلیمانی کا بدلہ لینا چاہتا ہے ، ایرانی جنرل کا انکشاف

datetime 26  فروری‬‮  2023 |

اسلما آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ہم اب بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرکے پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں ایرانی ائیرو اسپیس یونٹ کے

کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قاسم سلیمانی کے قتل کے احکامات جاری کرنے والے سابق امریکی جنرل مک کینزی کو قتل کردیں۔جنرل حاجی زادہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران اب امریکی بحری جہازوں کو 2 ہزار کلومیٹرز کے فاصلے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یورپ کا خیال کرتے ہوئے 2 ہزار کلومیٹرز کی حد مقرر کی ہے اور امید کرتے ہے کہ یورپ خود کو اس احترام کے قابل ثابت کرے گا۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے 2020 میں بغداد میں ائیرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں قتل ہونے والے پاسداران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…