ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

فرنچائزز مالکان پی ایس ایل میچز امریکہ میں بھی کرانے کے خواہشمند

datetime 26  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے بقیہ میچز کے انعقاد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

اور انہیں پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچز کی منتقلی کے معاملے سے آگاہ کیا۔ٹیلی فون کال پر ہوئی گفتگو میں نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو پنجاب کی نگراں حکومت کے رویے سے متعلق بھی آگاہ کیا تاہم وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے،آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔خیال رہے کہ پی سی بی نگران حکومت کو ایک روپیہ بھی نہ دینے پر بضد ہے اور اگر نگران حکومت بات نہیں سنتی تو میچز منگل سے کراچی شفٹ کیے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچز شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کراچی میں موجود براڈ کاسٹرز کو راولپنڈی جانے کے احکامات دے دیے ہیں جس کے بعد براڈ کاسٹرز شیڈول کے مطابق آج رات اور کل صبح راولپنڈی روانہ ہوں گے۔پی ایس ایل کے راولپنڈی میں شیڈول میچز یکم مارچ سے شروع ہوں گے اور پی سی بی کو پنجاب حکومت کے ساتھ معاملات جلد حل ہونے کی امید ہے۔واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی فنڈز کا مطالبہ 45 کروڑ روپے سے کم کر کے 25 کروڑ روپے کر دیا لیکن پی سی بی نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ 2014 میں طے پانے والے معاہدوں کے مطابق ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا مؤقف واضح ہے تاہم حکومت پنجاب واضح نہیں ہے، پہلے اس نے ایک بجٹ بھیجا جس میں پی سی بی کو 90 کروڑ روپے ادا کرنے کا کہا گیا،

پھر آہستہ آہستہ اسے کم کیا گیا اور اب معاملہ 25 کروڑ روپے پر آ گیا ہے۔دریں اثنا ء پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے مؤقف کے سبب غیر ملکی کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر اپنی متعلقہ فرنچائزز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر حکومت غیر ملکی کھلاڑیوں کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم نہیں کرے گی تو فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس بلالے گی۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائزز مالکان نے ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای یا امریکا میں کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پی ایس ایل 8 کے میچز کی لاہور سے منتقلی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائزز اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ سکیورٹی کی مد میں پنجاب حکومت کوپی سی بی کی طرف سے ادائیگی نہیں کی جائے گی اور پی سی بی لاہور میں دو میچز کرانے کے فیصلے پر قائم ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا مؤقف ہے غیر ملکی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو سکیورٹی دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فرنچائزز کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل میچز متحدہ عرب امارات یا امریکا میں کرانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ پی سی بی پیٹرن ان چیف وزیراعظم انٹرنیشنل برانڈ پی ایس ایل کو بیورو کریٹک مداخلت سے بچائیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ لاہور سے میچز منتقل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…