مسلسل 3دن بارشیں ہی بارشیں محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی

26  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات تک ملک کے بالائی ووسطی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات تک ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بالائی و وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 28 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو کہ یکم مارچ کو ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں پھیل جائیں گی ، 28 فروری سے 2 مارچ کے دوران مری ،گلیات ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ،دیر، سوات ،کوہستان ،مانسہرہ، شانگلہ ،بونیرمیں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔28 فروری اور یکم مارچ کے دوران اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ ،گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاوالدین ، ناروال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ،قصور، شیخوپورہ ،خوشاب، ننکانہ صاحب بھی بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور ،کوہاٹ ،نوشہرہ ،صوابی، چارسدہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ باجوڑ ،کرم، وزیر ستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، اس دوران بلوچستان سمیت سکھر جیکب آباد لاڑکانہ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں اور ڑالہ باری کے بعد کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں مری گلگت بلتستان کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…