بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

نہیں جانتا فارم کیا ہوتی ہے اور نہ جاننا چاہتا ہوں  صرف محنت پر یقین ہے ، محمد رضوان

datetime 26  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ فارم کیا چیز ہے، وہ صرف محنت کرنا جانتے ہیں اور اس پر ہی یقین رکھتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ وہ ملتان سلطانز کے پی ایس ایل 8 میں آغاز سے مطمئن ہیں، پلیئرز سے جو ڈیمانڈ ہے وہ اس سے زیادہ کرکے دے رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں جب ان کی ذاتی کارکردگی پر بات کی گئی اور سوال کیا گیا کہ اس زبردست فارم کا راز کیا ہے تو رضوان نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ فارم کیا ہے اور نہ ہی جاننا چاہتے ہیں کہ فارم کیا ہوتی ہے، ان کا ایمان صرف محنت کرنے پر ہے اور وہ صرف محنت کرنے پر یقین کرتے ہیں کیوں کہ جو محنت کرتا ہے اسے اس کا صلہ ضرور ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو کسی اور پلیئر سے بہتر ہونا ہے تو اس سے زیادہ محنت کرنا ہوگی اگر دنیا کا بہترین پلیئر بننا ہے تو سب سے زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔رضوان نے کہا کہ آن دا فیلڈ محنت کے ساتھ ساتھ آف دا فیلڈ محنت بھی کافی اہم ہوتی ہے اور یہ باتیں انہوں نے یونس خان اور مصباح الحق سے سیکھی ہیں۔ایک سوال پر محمد رضوان نے کہا کہ ان کی کارکردگی میں بہتری کی ایک وجہ ان کے بیٹنگ آرڈر کی تبدیلی ہے، بیٹنگ آرڈر تبدیل ہونے کے بعد سے ان کی بیٹنگ پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ وہ آج بھی ’’شیڈو پریکٹس’’ کرتے ہیں تاکہ ہر چیز کیلئے تیار رہا جاسکے۔انہوںنے کہاکہ آن دا فیلڈ ہر پلیئر کو چیلنج کیا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کو غصہ دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی چیز حاصل کرکے تکبر نہیں کرنا چاہیے بلکہ عاجزی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کوشش ہوتی ہے کہ گراؤنڈ پر سب سے محبت سے پیش آئیں لیکن اگر کوئی آنکھیں دکھاتا ہے تو وہ اس کو ’’پڑ جاتے ہیں‘‘۔پاکستان سپر لیگ میں اپنی ٹیم ملتان سلطانز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، ایک کپتان کو اور کیا چاہیے پلیئرز ایڈجسٹ ہیں، پرفارمنس دے رہے ہیں اور جو ان سے ڈیمانڈ کیا جا رہا ہے وہ اس سے زیادہ کرکے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ملتان سلطانز دوسروں سے بہت بڑے فرق سے جیت رہی ہے، کوئٹہ کے خلاف میچ کے علاوہ سارے میچز کافی سنسنی خیز ہوئے ہیں،

اہم بات یہ ہے کہ کون کنڈیشن کو کیسے پرکھتا ہے اور اس میں کیا فیصلے کرتا ہے۔ کوئٹہ کے خلاف میچ میں احسان اللہ کے اسپیل نے فرق ڈال دیا تھا، اس کی بولنگ کوئی نہیں کھیل پا رہا تھا۔محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں تمام ٹیمیں تگڑی ہیں، اب بھی کوئی بھی ٹیم مومینٹم پکڑ کر صورتحال بدل سکتی ہے، پی ایس ایل ٹاپ لیگ اس وجہ سے ہی ہے کہ اس میں کافی سخت مقابلہ ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ میچ جب سنسنی خیز لمحات میں ہوتا ہے تو اعصاب پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے تاہم ایسے میں ضروری ہے کہ ذہن میں یہ ہو کہ جو بھی نتیجہ ہوگا اللہ کی مرضی سے ہوگا ، ان حالات میں اگر بہادری کا مظاہرہ کریں تو پریشر خود بخود کم ہوجاتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ جب کراچی کنگز کیخلاف پچھلے میچ میں عباس آفریدی کو پہلی گیند پر چھکا پڑا اور وہ نو بال ہوئی تو جاکر اس سے بس یہی کہا تھا کہ

اب اگر جو رنز باقی ہیں، اس کا دفاع کرلیا تو ہیرو بن جاؤ گے کیوں کہ اب زیادہ رنز نہیں ہیں، اچھی بات ہے کہ آفریدی نے زبردست بولنگ کی۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ شاہنواز دھانی سب سے مختلف کردار ہے، ٹیم اس کو مس کر رہی ہے لیکن وہ ٹیم کے ساتھ نہ رہ کر بھی سب کے ساتھ ہے،

میچ پر جانے سے پہلے شاہنواز دھانی سے ویڈیو کال پر سب کی بات ہوئی تھی، دعا ہے کہ شاہنواز جلد فٹ ہوکر دوبارہ ایسی پرفارمنس دے جیسی وہ دیا کرتا ہے۔رضوان نے کہا کہ ہر ٹورنامنٹ میں ان کے ذاتی اہداف ہوتے ہیں، پی ایس ایل کیلئے بھی ہیں تاہم وہ کسی سے اس کا ذکر نہیں کرتے، اپنے اہداف کو راز ہی رہنے دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…