ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

گانا ٹرینڈ کر رہا ہے تو چوری کر لیا جائے! پاکستانی موسیقار بھارتی ٹی سیریز پر برس پڑے

datetime 25  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی موسیقار فراست انیس نے اپنا مشہور گانا بیبا چوری کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انسٹاگرام پر فراست انیس نے اپنا بین الاقوامی شہرت کے جھنڈے گاڑھنے والا گانا بیبا، جو کہ بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ متنازع فلم جوائے لینڈ میں بھی شامل ہے، چوری ہونے کے بعد طویل پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے ٹی سیریز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے بڑھ کر اور کیا بے عزتی ہوگی کہ کوئی گانا دنیا بھر میں ٹرینڈ کر رہا ہے تو اسے چوری کر لیا جائے!انہوں نے ٹی سیریز کو غیرت دِلاتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ براہ کرم کچھ شرم کریں اور پاکستان کے ہر اچھے گانے کو برباد کرنا بند کریں، اس گانے کو یہاں تک پہنچانے کے لئے میں نے اور میرے بھائیوں نے بہت محنت کی ہے۔انہوں نے پڑوسی ملک کے سامعین کی جانب سے سراہے جانے اور اس چوری پر ان کے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ جتنا پیار اور احترام ہمارے بیبا ورژن کو بھارت سے ملا ہے ہم اس کے شکر گزار رہیں گے، یہاں تک کہ کمنٹ سیکشن میں سرحد پار ہمارے پرستاروں نے بھی اس سستی کاپی کیخلاف ہمارا ساتھ دیا ہے، ہم ہمیشہ سرحد پار ہمارے سننے والوں کے شکر گزار اور احسان مند رہیں گے۔انہوں نے ٹی سیرسز کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اگر کسی گانے کو دوبارہ پیش کرنا چاہتے ہی ہیں تو کم از کم اصل گانے کے ساتھ تو انصاف کریں، آپ نے تو واضح طور پر ہمارے گانے کے کورڈز، تعارفی بول، میوزک ، کمپوزیشن سب کچھ ہی چوری کرلیا۔انہوں نے آخر میں لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ٹی سیریز کی جانب سے کوئی ذمہ دار شخص سامنے آئے گا اور اس کے خلاف کوئی کارروائی کرئے گا۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں ، دوست ، رشتہ داروں سب سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کو جتنا ممکن ہوسکے شیئر کریں۔دوسری جانب دنیا بھر میں موجود فراست انیس کے پرستاروں کی بڑی تعداد میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ان کے مطابق وہ ٹی سیزیز کی اس عادت سے پریشان ہیں، کیونکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹی سیریز نے کوئی پاکستانی گانا چوری کیا ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…