ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

فرح گوگی اور شیخ رشیدکے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن سے بڑی خبر آ گئی

datetime 25  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف نئے سرے سے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایک انٹرویومیں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ فرح گوگی کے خلاف درج تمام مقدمات کی نئے سرے سے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔

انہوں نے اثر و رسوخ سے زرعی زمین سستے داموں فروخت کروائی تھی، فرح گوگی کا کیس ایف آئی اے کو بھی بھجوایا جائے گا۔سہیل ظفر نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف انکوائری کو بھی ری اوپن کر دیا گیا، رنگ روڈ اسکینڈل کی فائل بھی دوبارہ انکوائری کیلئے اوپن کر دی گئی، شیخ رشید نے رنگ روڈ اسکینڈل میں سڑک کا رْخ اپنی زمین کی طرف کروایا تھا، انہوں نے اس طرح اپنی زمین کی قیمت بڑھائی تھی۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ پنجاب بھر کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے، دیکھا جا رہا ہے عثمان بزدار اور پرویز الہٰی نے کتنی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریلیف دیا۔چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں ترقیاتی کاموں کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا، پی ٹی آئی دور کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، پی ٹی آئی حکومت کے سینئر افسران کو انکوائری میں ریکارڈ سمیت بلا لیا گیا، جو افسر اینٹی کرپشن سے تعاون نہیں کرتا اسے گرفتار کیا جائے گا۔سہیل ظفر نے کہا کہ انکوائریاں اور گرفتاریاں آئندہ ہفتے شروع کی جا سکتی ہیں، ایل ڈی اے کے معاملات عدالت میں ہیں، اس لیے انکوائری مؤخر کر دی، محمود الرشید، مونس الہٰی، راجہ بشارت، مراد راس، یاسمین راشد و دیگر وزرا کے محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…