اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

رانا ثنا اللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں‘یاسمین راشد کا الزام

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں،ہم الیکشن کی نئی تاریخ مانگ رہے ہیں، یہ بھاگ رہے ہیں۔یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا

کہ رانا ثنا قاتل ہے، اس کا ذہن صرف قتل تک ہی جاتا ہے، رانا ثنا کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے، صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی، نئی جے آئی ٹی میں وہ چار افسر ہیں جنہوں نے ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کی۔ہم پیر کے روز اس جے آئی ٹی کے خلاف پٹیشن دائر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلی کو کہہ دیا ہے دودھ کا خیال رکھنا، عمران خان کی ساری رپورٹیں خراب کی جارہی ہیں، نگراں حکومت (ن) لیگ کی حکومت کی باندی ہے، ڈی پی او اس معاملے میں شامل ہے۔یہ سارا کام عمران خان کے خلاف گھنائونی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پتہ ہے کہ ابا جی سے کہہ کر ہر کام کرا سکتی ہیں، خدا کے لئے ملک اور قوم پر رحم کریں، آپ بہت مقبول ہیں تو ملک میں الیکشن کرادیجئے، آپ مقبول ہوں گے تو جیت جائیں گے ورنہ دوسری پارٹی جیت جائے گی۔یاسمین راشد نے کہا کہ ہم الیکشن کی نئی تاریخ مانگ رہے ہیں، یہ بھاگ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…