ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کیخلاف مل کر لڑنے پر متفق

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے دورہ افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مل کر لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے دورہ افغانستان کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی

کی بڑھتی کارروائیوں پر خاص طور سے تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان کی عبوری حکومت نے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرئی ہے۔ وزیر دفاع اور اعلی فوجی حکام کے افغان قیادت سے مذاکرات کا محور کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے خطرات تھے۔ ترجمان نے بتایا وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ تاشقند میں پاک ازبکستان تجارت ، اور مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر بات چیت کریں گے ۔ واشنگٹن میں پاک امریکہ تجارتی مذاکرات سے باہمی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا وزیراعظم نے ارشد شریف قتل کیس کا معاملہ کینیا کے صدر کے ساتھ اٹھایا ، انہوں نے تحقیقات کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔  وزیر دفاع خواجہ آصف کے دورہ افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مل کر لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے دورہ افغانستان کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کی بڑھتی کارروائیوں پر خاص طور سے تبادلہ خیال ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…