الیکشن کمیشن کے پاس رکن اسمبلی کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں، لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

23  فروری‬‮  2023

لاہور (این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے گجرات سے ممبر پنجاب اسمبلی طارق محمود کو نااہل کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پرائیویٹ شکایت پر رکن اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 62ایف ون اور 63الیکشن کمیشن کو

رکن اسمبلی کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے درخواست گزار کو نااہل کیا۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 137 میں ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کی بات کی گئی ہے، سیکشن 137 کے تحت تمام ممبران کو اپنے اثاثوں، بچوں، بیویوں سمیت دیگر تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوتی ہیں، الیکشن کے پاس تفصیلات جمع نہ کرانے والے ممبران کی رکنیت معطل کرنے اختیارات ہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکشن 137کے سب سیکشن 4کے تحت اگر کوئی ممبران غلط تفصیلات فراہم کرے تو کمیشن فوج داری کارروائی کرسکتا ہے، ممبران کو نااہل قرار دینے کے اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ہیں، الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218کا سہارا لیتے ہوئے ممبران کو نااہل کیا، آرٹیکل 218 پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کیلئے بنایا گیا۔فیصلے کے مطابق آرٹیکل 218 الیکشن کمیشن کو الیکشن کرانے، انتظامات کرنے کے حوالے سے اختیار دیتا ہے، الیکشن کمیشن کو یہ تصور نہیں کرنا چاہیے کہ آرٹیکل 218 کسی ممبر کو نااہل قرار دینے کا اختیار دیتا ہے، قانون کے تحت کسی بھی الیکشن پر سوال نہں اٹھایا جاسکتا ہے سوائے اس کے کہ امیدوار خود کوئی درخواست دائر کرے۔لاہور لائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی پرائیویٹ کمپلینٹ پر ممبر اسمبلی کو نااہل کر دے، الیکشن کمیشن کی جانب سے طارق محمود کو بطور رکن اسمبلی نااہل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، واضح رہے الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…