ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

میرے پاس ثبوت موجود ہیں، منال نے مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا تھا، احسن محسن

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکار احسن محسن اکرام کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے ان کی اہلیہ منال خان نے انہیں پروپوز کیا تھا۔منال خان اور احسن محسن نے کچھ عرصہ قبل ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس کے شو ‘دی مرزا ملک شو’ میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہے۔دوران شو میزبان شعیب ملک نے سوال کیا کہ آپ دونوں میں سے

کس نے پہلے شادی کے لیے پروپوز کیا تھا؟سوال سن کر منال اور احسن دونوں نے ایک دوسرے کی طرف اشارہ کیا جس پر منال نے کہا کہ ‘احسن اس بات کو مانتے نہیں ہیں لیکن پہلے انہوں نے شادی کی پیشکش کی تھی۔ساتھ ہی احسن مسلسل ہنستے ہوئے کہتے ہیں ‘میں سچا انسان ہوں، منال نے پروپوز کیا تھا۔منال خان نے بتایا کہ ‘ایک دن ایسے ہی کسی نے مجھے کان میںآکر پوچھا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی، میں نے مذاق مذاق میں ہاں کردیا، مجھے کیا پتا تھا لڑکا سنجیدہ ہوجائے گا، کچھ وقت بعد میرے والدین کو فون کالزآنا شروع ہوگئیں لیکن احسن کبھی نہیں مانتا کہ اس نے مجھے پروپوز کیا۔منال نے شعیب اور ثانیہ سے سوال کیا کہ کیا شادی کی پیشکش کرنا بری بات ہے؟ ثانیہ نے جواب دیا کہ نہیں یہ تو بہت اچھی بات ہے، جب ثانیہ اور شعیب کی جانب سے احسن کی طرف کی کہانی سننے کا کہا گیا تو احسن نے جواب دیا ۔

میرے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں کہ پہلے منال نے شادی کے لیے پروپوز کیا، میںآپ کو بعد میں دکھاؤں گا۔منال خان نے مزید بتایا کہ ہم نے ایک پراجیکٹ ساتھ کیا تھا لیکن تب ہماری اتنی بات چیت نہیں تھی، ایک بار ہماری ملاقات ہوئی اور مجھے احسن پسند نہیںآیا تھا، میں نے کہا یہ کیسا لڑکا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہماری شادی ایک معجزہ ہے کیونکہ ہم ایک دوسرے کو بالکل نہیں جانتے تھے اور ایک دوسرے سے مختلف تھے۔احسن نے بتایا کہ تیسری ملاقات میں ہماری شادی سے متعلق بات ہوگئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…