بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کووڈ کا ڈر، تین سال سے بیٹے سمیت خود کو گھر میں بند کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن) بھارت کے شہر گورورام میں ایک خاتون نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خوف سے اپنے دس سالہ بچے سمیت خود کو گھر میں قید کر رکھا تھا جسے اب پولیس نے ریسکیو کرلیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پینتیس سالہ خاتون نے اپنے شوہر کو

گھر سے نکالا اور خود کو بیٹے سمیت کورونا کے ڈر سے گھر میں قید کرلیا، شوہر کی جانب سے بیوی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے دھمکی دی تھی کہ اگر حکام نے بچے کو نکالنے کی کوشش کی تو وہ بیٹے کو قتل کر دے گی جب کہ شوہر نے دعویٰ کیا کہ اس کی اہلیہ کا دماغی توازن درست نہیں۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے ماں اور بیٹے کو گھر سے نکالنے کے لیے چائلڈ ویلفیئر ٹیم کی مدد لی، بعدازاں ماں اور بچے کو گھر سے نکالنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ کمرے کے اندر کچرے کے ڈھیر دیکھ کر ضلعی انتظامیہ کے اہلکار دنگ رہ گئے اور انہوں نے بتایا کہ کمرے کے چاروں طرف تین سال کا بھرا ہوا کچرا تھا۔اس سے قبل بھی خاتون کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی لیکن اسے خاندانی معاملہ بتا کر مسترد کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…