لاہور ( این این آئی)اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ون ڈے میچ کے بعد نیپالی کرکٹر سندیپ لامے چانے سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعے کو میچ میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کو 3وکٹ سے شکست دی جس کے بعد تمام اسکاٹش پلیئرز نے نیپالی کرکٹرز سے ہاتھ ملائے جبکہ کسی نے بھی سندیپ لامے چانے سے ہاتھ نہیں ملایا۔رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں نے ایسا احتجاج کے طور پر کیا۔واضح رہے کہ سندیپ لامے چانے پر گزشتہ برس اگست میں 18سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا تھا جس کے بعد اکتوبر میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ انہیں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔