جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

آشیانہ اقبال ریفرنس،وعدہ معاف گواہ شہباز شریف کیخلاف بیان سے منحرف

datetime 18  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت میں جرح کے دوران وعدہ معاف گواہ وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف بیان سے منحرف ہوگیا۔احتساب عدالت نمبر 5کے جج ساجد علی اعوان کے روبرو وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے۔عدالت نے شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔ جبکہ عدالت میں شریک ملزم ندیم ضیا پیرزادہ ، کامران کیانی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔دوران سماعت نیب کے وعدہ معاف گواہ کرنل (ر) عارف مجید نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی۔وعدہ معاف گواہ اسرار سعید نے کہا کہ شہباز شریف کا اس مقدمے میں کوئی کردار نہیں ہے، اس وقت کے چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب اور دیگر نے یہ بیان لیا، اس وقت نیب کے افسران نے تحریری صورت میں مجھے صفحات دیے کہ یہ بیان عدالت میں دیں۔نیب کے وعدہ معاف گواہان اسرار سعید اور کرنل (ر) عارف مجید کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل ہوگئی، احتساب عدالت میں وکیل امجد پرویز، وکیل قاضی مصباح الحسن سمیت دیگر نے وعدہ معاف گواہ پر جرح مکمل کی، وعدہ معاف گواہوں نے عدالت میں کہا کہ نیب افسران کے دبائو کی وجہ سے وعدہ معاف بن کر بیان دیا تھا۔بعد ازاں عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…