جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کی 13 جماعتوں کے پاس صرف 13 ووٹ ہوں گے، الیکشن میں تاخیر کرنے والے نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں، پرویز الٰہی

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ججز کی آڈیو مریم نواز کی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا سیل نے لیک کی، پہلے نواز شریف نے غنڈوں کے ذریعے عدلیہ پر حملہ کیا اب اس کی بیٹی حملہ آور ہے۔سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،

راجہ بشارت اور ساجد بھٹی نے ملاقات کی، ڈاکٹر زین بھٹی، کرنل (ر) شبیر، بشیر اے طاہر اور پرویز شاہد بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی قیادت میں ایک بار عدلیہ پر حملہ آور ہے، مریم نواز اپنے والد کی روایت کو آگے بڑھا رہی ہے، نواز شریف نے سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ کیا، اب معزز جج صاحبان کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا آڈیو ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوچکا ہے، کچھ نیا سوچیں، رانا ثنا اللہ حکومتی وسائل عدلیہ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، پنجاب کے الیکشن میں تاخیر کرنے والے قانونی نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت آئے گا پی ڈی ایم کی 13 جماعتوں کے پاس صرف 13 ووٹ ہوں گے، الیکشن سے بھاگنے والے اب پاکستان سے بھی بھاگیں گے، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے مارے عوام اپنا غصہ الیکشن والے دن اتاریں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…