اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پرویز الٰہی کی جان ’’محمد خان بھٹی ‘‘نامی طوطے میں ہے،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ پرویز الٰہی کی جان ’’محمد خان بھٹی ‘‘نامی طوطے میں ہے،آڈیوز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ایک آڈیو میں محمد خان بھٹی کے کہیں ہونے کا ذکر ہو رہا ہے ، یہ بہت بڑی بات ہے، چیف جسٹس پاکستان نوٹس لیں ، زمان پارک کے باہر یا تو عمرانی سرکس یا بندر کا تماشہ لگا ہے،

جس دن عمران خان کو پکڑے کا فیصلہ کرلیا تو آپ کو پتہ چل جائے گا اور ساری ہیرو گیری نکل جائے گی، تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ انصاف ہوم ڈیلیور کیا جائے،اگر عمران خان کو سہولیات مل سکتی ہیں تو نواز شریف کو بھی ملنی چاہئیں ،ہم نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا کر ملک کو بچایا مگر مشکل وقت جلد گزر جائے گا ۔انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نظام عدل پھر سے سوالیہ نشان بن چکا ہے، پاکستان کے نظام عدل پر ایک بار پھر سوال اٹھ رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ،ہمارا اداروں کا سیاست میں مداخلت کے حوالے سے تکلیف دہ ماضی ہے ،امید کی جاتی ہے کہ نظام بہتر ہوگا مگر بدقسمتی سے آگے جانے کی بجائے ہم پیچھے کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار مہینے سے عمران خان عبوری حاصل کر رہا ہے، آج تک کسی کو 4 مہینے تک عبوری ضمانت نہیں ملی مگر عمران خان کا سرکس علیحدہ چل رہا ہے، گھر بیٹھ کر اسے عبوری ضمانت مل رہی ہے اور عدالتیں عمران خان کا انتظار کر رہی ہیں ،تحریک انصاف کے ترجمان کہتے ہیں سلمان شہباز اور اسحاق ڈار نے بھی عبوری ضمانت لی ،عبوری ضمانت تفتیش میں شامل ہونے کے لیے لی جاتی ہے،عمران خان کسی تفتیش میں شامل نہیں ہوتے لیکن ضمانت لے لیتے ہیں ۔کبھی تصویروں میں پلستر چڑھ جاتا ہے کبھی اتر جاتا ہے،فرانزک رپورٹ کے مطابق انہوں نے خود بتایا کہ گولی ایسے گزری، ہڈی بچ گئی ، عدالت نے بلایا تو کہا کہ جی ٹانگ فریکچر ہے،زخموں کی ویڈیو کے مطابق وہ زخم پلستر والے نہیں، پلستر سے ایسے زخم خراب ہو جاتے ہیں،

عمران خان ورزش کر رہے، چار چار گھنٹے قوم سے خطاب کر رہے، اجلاس کر رہے مگر فارن فنڈنگ، ٹیریان اور سائفر کا جواب نہیں دے رہے ۔ صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کا آئین وہ ہے جو عمران خان کہہ دے، قانون وہ ہے جو عمران خان کے منہ سے نکلے۔پاکستان کے تمام ادارے اور پورا نظام اس وقت عمران خان کی گالی، بد تمیزی اور دھمکیوں کے خوف کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی تحقیقات کروانی ہیں تو بینفشری تم تھے تمہاری بھی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ پراجیکٹ عمران خان کو کامیاب کرانے کے لیے نواز شریف کو راستے سے ہٹایا گیا ،تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ عمران خان کو انصاف ہوم ڈیلیور کیا جائے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل آنے والی آڈیوز بہت خطرناک ہیں، عام آدمی پہلے پی مسائل کا شکار ہے، شوکت صدیقی کو سزا دینے کے

انکی باتوں کی تحقیقات کروا لی جاتی تو معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا، ہمارا ریویو سپریم کورٹ کی دراز میں پڑا ہے، پرویز الٰہی کی جان محمد خان بھٹی نامی طوطے میں ہے، پرویز الٰہی کی جان پھنسی ہوئی ہے، اس لئے بنچ بنوانے کی باتیں کر رہے ہیں،کیا ان آڈیوز کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے،

نہیں،پرویز الٰہی کیا کوششیں کر رہے تھے، یہ سب دیکھا جانا ضروری ہے،ایک آڈیو میں محمد خان بھٹی کے کہیں ہونے کا ذکر ہو رہا ہے ، یہ بہت بڑی بات ہے،چیف جسٹس آف پاکستان کو ان آڈیوز پر اٹھنے والے سوالات کو دیکھنا ہوگا،ان تمام آڈیوز کا فرانزک اور سوموٹو لینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک متبرک اور مبارک پلستر نہیں اتر رہا اور ایک کشمیر آزاد نہیں ہو رہا۔

کیا نواز شریف کی عمر 70سال سے زیادہ نہیں تھی؟ کیا شہباز مریم نواز حمزہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے رہے؟، ایسا لگتا ہے جیسے زمان پارک کے باہر سرکس یا بندر کا تماشا لگا ہوا ہے ۔پہلی دفعہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو اپنے زور بازو پر سیاست کرنا ہوگی مگر وہ ایک دن میں رونے لگ جاتے ہیں،جو لوگ ان کے خلاف بولتے ہیں ان کو ڈراتے ہیں،پولیس کی گاڑی دیکھتے ہی فواد چوہدری کہتے ہیں

جلدی آ جائیں عمران خان گرفتار ہونے لگے ہیں،ہم نے جس دن عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا آپ کو لگ پتہ جائے گا،جس دن ایک عدالت میں پیش ہو گئے تو ہر عدالت میں جانا ہو گا،یہ اس لئے بھاگ رہے ہیں کہ ان کے پاس جواب نہیں ہے،اب ان کی امانت اور صداقت چیک ہو گی کیونکہ کہ اب یہ لاڈلے نہیں ہیں،قانون کے مطابق جس کی گرفتاری بنتی ہے وہ ہو گا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ماڈل ٹائون بھی ہمارے خلاف ایک سازش تھی جس پر سوال موجود ہیں ،رانا ثنا اللہ اب پرانا نہیں ہے اس نے سیکھ لیا ہے نہلے پہ دہلا کیسے ہونا ہے۔اپنی حکومت کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز تنظیمی اجلاس کر رہی ہے ان کے پاس حکومتی عہدہ نہیں تھا،انہوں نے چند ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کی تھی ۔

عمران خان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ہم قانونی آپشن استعمال کریں گے ،اگر عمران خان کو سہولیات مل سکتی ہیں تو نواز شریف کو بھی ملنی چاہئیں ۔عمران خان کی سہولت کاری پہلے کھلم کھلا ہو رہی تھی ،اب اداروں میں متاثرین عمران خان موجود ہیں جو ان کے فین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے اور 170ارب کے ٹیکس پر ہم شرمندہ ہیں ،ہم نے آئی ایم سے معاہدہ نہیں کیا تھا

بلکہ عمران خان نے کیا تھا،ہم سے ہمارے کیے ہوئے گناہوں کا جواب مانگیں،ہم نے بڑی کوشش کی کہ آئی ایم ایف کے چنگل سے بچ سکیں لیکن بچ نہیں سکے ،یہ زہر کا پیالہ ہم پی رہے ہیں لیکن یہ پیالہ عمران خان نے ہمیں دیا۔ لوگوں کو بھی معلوم ہے کہ یہ کس کا کیا دھرا ہے،

چار سال پہلے نہ ہماری حکومت تھی نہ ہم نے یہ معاہدہ کیا تھا،تمام وعدے عمران خان نے کیے لیکن پورے ہم کر رہے ہیں ، ہمیں فخر ہے ہم نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا کر ملک کو بچایا ہے ۔ہم روس سے سستا تیل پاکستان میں لانے کے لیے معاہدہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈرامہ باز آدمی ہیں

، ہم حالات بتا کر کہہ رہے مشکل وقت ہے جو جلد گزر جائے گا ، عوام مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتی ہے، ہم عوام کے پیسے عمران خان کی خواہش کے مطابق نہیں لگائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…