منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف اور شہبازشریف کے کہنے پر مریم نواز اور ان کا پراپیگنڈہ سیل عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، پرویز الٰہی

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، سابق ارکان اسمبلی راجہ بشارت اور ساجد خان بھٹی نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر زین بھٹی، شیخ شہکاز اسلم، کرنل (ر) شبیر، بشیر اے طاہر اور پرویز شاہد بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

چودھری پرویزالٰہی نے ن لیگ کی منظم طور پر عدلیہ مخالف مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ مریم نواز کی قیادت میں ایک بار عدلیہ پر حملہ آور ہے، مریم نواز اپنے والد کی عدلیہ مخالف روایت کو ہی آگے بڑھا رہی ہیں، نواز شریف نے سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ کیا، اب معزز جج صاحبان کے فون ٹیپ کئے جارہے ہیں، رانا ثناء اللہ حکومتی وسائل عدلیہ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف کے کہنے پر مریم نواز اور ان کا پراپیگنڈہ سیل عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، مسلم لیگ ن کا آڈیو ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو چکا ہے کچھ نیا سوچیں، ججز کی آڈیو مریم نواز کی سرپرستی میں چلنے والے میڈیا سیل نے لیک کی، پہلے نواز شریف نے غنڈوں کے ذریعے عدلیہ پر حملہ کیا اب اس کی بیٹی حملہ آور ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایک وقت آئے گا کہ پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتوں کے پاس صرف تیرہ ووٹ ہوں گے، پنجاب کے الیکشن میں تاخیر کرنے والے قانونی نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں، الیکشن سے بھاگنے والے اب پاکستان سے بھی بھاگیں گے، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے مارے عوام انشاء اللہ اپنا غصہ الیکشن والے دن اتاریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…