اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار ابصار عالم نے کہا ہے کہ عدالتیں کل سے لاڈلے عمران خان کی منتیں کررہی ہے ، تو ہم آپ کو ریلیف دے سکیں ، ہماری مجبوری ہے قانون کا مذاق جس طرح بنایا گیا ،
کل سے لے کر آج دو دن ہو گئے ہیں ۔ ابصار عالم کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب دیکھ لیں انہوں نے اسی چکر میں الیکشن کمشنر کو طلب کر لیا ۔انکا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ میں بھی بہت دفعہ ان معزز ججز کے سامنےپیش ہو چکا ہوں ،جس طرح کا یہ عام لوگوں کیساتھ سلوک کرتے ہیں ،جس طرح انکا لہجہ ہوتا ہے پولیس والوں کیساتھ ،جس طرح کا انکا لہجہ ہو تا سویلین بیورو کریٹس کیساتھ ۔ ڈر لگتا ہے کہ یااللہ کسی عدالت میں کھڑے ہیں یا پھر کسی فرعون کے سامنے کھڑے ہیں ۔ ابصار عالم کا کہنا تھا کہ جب خان صاحب کی بات آتی ہے تو ان کے ہاتھ پیر ٹھنڈے ہو جاتے ہیں ایسے دولہا نخرے نہیں کرتا سسرال جانے میں جس طرح عمران خان خان نے دو دن سے لاہوہائیکورت کی ناک رگڑوائی ہے ۔
عدالتیں کل سے لاڈلے عمران خان کی منتیں کررہی ہیں، عدلیہ نے قانون کو مذاق بنایا۔ ججز جس طرح سلوک کرتے ہیں ایسا لگتا ہے عدالت میں کھڑے ہیں یا فرعون کے سامنے کھڑے ہیں۔ لیکن عمران خان کے سامنے سب ججوں کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں، عمران نے لاہور ہائیکورٹ کی ناک رگڑوادی
ابصار عالم pic.twitter.com/UCo0jSZGHr
— ????? ℑ???? (@javedeqbalpk1) February 16, 2023