پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ہماری قوم کے نوجوان 272روپے فی لیٹر پیٹرول ڈلوا کر دھکے کھاتے ہوئے پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچنے میں مصروف ہیں 

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان شوبز کے گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ردِعمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز پیٹرول 22 روپے 22 پیسے کے اضافے کے ساتھ 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20 روپیاضافے کے

ساتھ 262.80 روپے سے بڑھا کر 280 روپے فی لیٹر کر دیا گیا۔پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس پر جہاں ہماری سوئی ہوئی قوم پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگائے کھڑی ہے وہیں شوبز فنکار بھی انہیں مہنگائی کے خلاف آواز اْٹھانے کیلئے بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔گلوکار فرحان سعید نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اپنا شدید ردِعمل دیتے ہوئے پاکستانی قوم سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ فرحان سعید نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ پاکستانی قوم 500 روپے لیٹر پیٹرول بھی ڈلوا لیں گے۔فرحان سعید نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستانیو تم 500 روپے لیٹر بھی ڈلوا لو گے، جو قوم اپنے حق کیلئے کھڑی نہ ہو وہ یہ اور اس سے مزید بْرے کی حقدار ہے‘۔فرحان سعید کے اس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کے نوجوان 272 روپے فی لیٹر پیٹرول ڈلوا کر دھکے کھاتے ہوئے پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچنے میں مصروف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…