پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

جب عالمی مارکیٹ میں تیل 113ڈالرز کا تھا تب پاکستان میں پٹرول 150روپے کا تھا اب تیل 80ڈالرز کا ہونے کے باوجود ملک میں پٹرول 272روپے کا ہو گیا

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے منی بجٹ اور پٹرول کی قیمت بڑھنے پر عوام کو باہر نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دن میں 170ارب کے ٹیکس اور  رات میں پٹرول سے شب خون مارا گیا،جنگوں میں بھی ملکی معیشت اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی آج ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے

کہا کہ دن میں 170ارب کے ٹیکس لگائے اور رات میں پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر شب خون مارا گیا، مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، جب تک پاکستان کے لوگ نہیں نکلیں گے یہ ظلم ہوتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کون سے بچے پاکستان میں ہیں جس کی وہ فکر کرے، حکومت کی ساری توجہ اس پر ہے کہ کس طرح عمران خان کو جیل بھیجنا ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا گیا، اگر ہم احتجاج نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ جو ہورہا ہے ہم اسی کے لائق ہیں، یہ سب کچھ ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے اس کے خلاف نکلنا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، جب پٹرول عالمی منڈی میں 113 ڈالر پر تھا تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت 150 روپے تھی، آج عالمی منڈی میں پٹرول 80 ڈالر پر ہے اور پاکستان میں 272 روپے قیمت ہو گئی، 9 ماہ اور خاص طور پر 30 دن میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 90 روپے قدر کھو بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی غلط پالیسیاں ہیں، پہلے مفتاح اسماعیل پھر اسحاق ڈار نے معاشی بحران کی بنیاد رکھی، یہ لوگ عوام میں سے منتخب نہیں ہوئے اس لیے ان کو عوام کی کیا فکر، ہمارے دور میں پٹرول کی قیمت 4 روپے بڑھانی تھی تو کابینہ میں ایک گھنٹہ بحث ہوئی، یہ ایک جھٹکے میں 20،30 روپے بڑھا دیتے ہیں ان کو کوئی پرواہ نہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ معیشت چل نہیں رہی اور ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا ہے، ان کا ردعمل یہ ہے کہ اعظم سواتی، شوکت ترین اور عمران خان کو گرفتار کرلو آڈیو نکال لو، ویڈیو نکال لو، ان کو نہ سیاست کی سمجھ ہے نہ معیشت اور نہ تاریخ کا علم ہے،

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اس لیے کیا گیا کہ انہوں نے ڈالر انڈیکس معاہدے کیے تھے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ جنگوں میں بھی پاکستان کی معیشت اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی آج ہے، اسحاق ڈار نے جو امپورٹ بند کی ابھی تو اس کے بھی اثرات آنے ہیں،

ہر چیز انہوں نے عوام کی پہنچ سے دور کردی اور ان کے فلسفے سنیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 22روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 20پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 12روپے 90پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272روپے ہو گئی ہے

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 196روپے 68پیسے کا ہو گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202روپے 73پیسے ہو گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد ہو گیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…