انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ میں ملبے سے اب بھی معجزاتی طور پر لوگ زندہ نکل رہے ہیں، دو بہنوں زینب اور ایلف کو چار روز بعد کئی ٹن ملبے کے نیچے سے زندہ نکالا گیا تھا، ایلف نے میڈیا کو بتایا کہ جس وقت زلزلہ آیا ہم بیڈ پر تھے ہم لگا کہ زمین ہل رہی ہے اور رک جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا، پہلے عمارت کا ایک رخ گرا اور پھر پورا کمرہ گر گیا اس دوران ہم بیڈ کے نیچے گھسنے میں کامیاب ہو گئے، زینب نے ملبے تلے دبے رہنے بارے میں بتایا کہ ہم سو نہیں پاتی تھیں مجھے شدید پیاس لگی تھی لیکن نہ ہل سکتی تھی اور نہ ہی چلا سکتی تھی، ہم تو جینے کی امید کھو چکے تھے لیکن ہمیں آواز آئی اور ہمیں بچا لیا گیا، ان لڑکیوں کے والدین بارے ابھی تک کوئی خبر نہیں ملی ہے۔