منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان بھارتی سیاستدان سے شادی کرلی

datetime 17  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کی سماج وادی پارٹی کے لیڈر فہد احمد سے کورٹ میرج کرلی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اداکارہ سوارا نے ٹوئٹر پر اپنی اور بھارتی سیاستدان کی کورٹ میرج اور بعد ازاں کورٹ کے

باہر ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی اور شادی کا اعلان کیا۔شادی کے حوالے سے کی جانے والی ٹوئٹس میں سوارا بھاسکر نے بالی ووڈ کی شاہانہ شادی کلچر سے متاثر ہونے کا اعتراف کیا ،سوارا نے اپنی ٹوئٹ میں اس حوالے سے اپنا ایک کالم بھی شیئر کیا ۔سوارا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ابھی شادی کا باقاعدہ پورا جشن باقی ہے تاہم فی الحال یہ نہیں کہہ سکتی کہ شادی کی مختلف تقریبات کس قدر شاہانہ ہوں گی۔دوسری جانب شادی کی تصاویر کے ساتھ کی گئی ٹوئٹ میں سوارا نے بتایا کہ شادی کے موقع پر انھوں نے اپنی والدہ کی شادی کی ساڑھی اور جیولری پہنی۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی ہے تاہم شہنائی والی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…