منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ گولڈن ویزا درخواست کی فیس 3 گنا کردی

datetime 16  فروری‬‮  2023 |

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اورشہریت، کسٹمزاورپورٹس سکیورٹی (آئی سی پی)نے 10 سالہ گولڈن ویزا کے لیے درخواست فیس میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے۔ گولڈن ویزا کی درخواست کی فیس 13 ڈالر سے بڑھا کر41 ڈالر کر دی گئی ہے۔ن

ئے چارجز میں اتھارٹی فیس، الیکٹرانک سروس فیس اوراسمارٹ سروسز فیس شامل ہے۔متحدہ عرب امارات نے سب سے پہلے 2020 میں گولڈن ریزیڈنسی پروگرام کا آغازکیا تھا، جس سے رہائشیوں کو اسپانسر کے بغیرپانچ یا دس سال تک درخواست دینے کی پیش کش کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پروگرام میں باصلاحیت افراد، محققین، نمایاں طلبہ، ڈاکٹرز، ماہرین، جدت طراز، ایتھلیٹس، انٹرپری نیورز، معاشی اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کار اور ابھرتی ہوئی کمپنیاں شامل ہیں۔اس پروگرام کے تحت جو لوگ معیارپرپورا اترتے ہیں،وہ اپنے اہل خانہ کے لیے گولڈن ویزا کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔اس اقدام کا مقصد باصلاحیت افراد کو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے اور رہنے کی ترغیب دیناہے۔افراد آئی سی پی کی ویب سائٹ پر اپنی اہلیت کی جانچ کرسکتے ہیں جس کے ذریعے گولڈن ویزا جاری کرنے سے پہلے ابتدائی الیکٹرانک منظوری جاری ہوتی ہے۔دبئی کی نظامتِ عامہ برائے اقامت اورخارجہ امور( جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈفارن افیئرز،جی ڈی آر ایف اے)نے رواں سال جنوری میں بتایا تھا کہ 2022 کے دوران میں متحدہ عرب امارات نے تمام زمروں میں 79,617 گولڈن ویزے جاری کیے تھے۔جی ڈی ایف آر اے نے 2022 میں کروڑ22لاکھ 24ہزار(6224 ملین)سے زیادہ ٹرانزیکشنز پر کارروائی کی ،جس میں ہوائی ، زمینی اور بندرگاہوں کے ذریعے چارکروڑ 69لاکھ داخلی اور خارجی لین دین شامل ہیں ۔یہ2021 میں 37.3 ملین ٹرانزیکشنز سے زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…