اسلام آباد میں شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ آئی میں تعینات پولیس اہلکار کو خاتون کو ڈرا دھمکا کر نازیبا تصاویر بنوانے اوران تصویر کو سوشل میڈیا پرڈالنے کی دھمکیاں دینے کے الزام گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ تھانہ ویمن میں درج کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اہلکار ڈیڑھ سال سے مختلف ہتھکنڈوں سے خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا۔ملزم پولیس اہلکار نے زبردستی خاتون کے موبائل فون سے اپنے موبائل فون پر خاندان کے دیگر لوگوں کی تصاویر بھی بھیجیں اور خاتون سے زبردستی نازیبا تصاویر بھی بنوائیں۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ نعمان نامی وفاقی پولیس کے اہلکار نے میری مدد کرنے کے بہانے ہمدردی کاجھانسہ دیکر موبائل نمبر لیا اور میری مرضی کے خلاف زبردستی میری بولڈ تصاویر بنائیں۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکار مجھے، میرے خاوند اور بچوں کو مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے۔ ہماری زندگی اجیرن بنادی ہے۔