حب ( این این آئی)حب میں کوچ کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر(بلوچستان) سے غیر قانو نی طورپربس کے ذریعے غیرقانونی سامان اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈ نے اس دوران ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر چیکنگ سخت کر دی دوران چیکنگ کوئٹہ سے
کراچی جانے والی الہاشمی کوچ کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا جس میں مضرصحت چھالیہ غیر ملکی کپٹرا، گاڑیوں کے سپئر پاٹس، ٹائر اور غیر ملکی سگریٹ شامل ہیں واضح رہے کہ اس بس میں صرف اور صرف سامان لوڈ تھا اور کوئی مسافر اس بس میں سفر نہیں کر رہا تھا انہوں نے مزید چیکنگ کے دوران گوادر سے کراچی جانے والی شیر جان موورزسے بغیر ڈیوٹی اداکئے جانے والے غیر ملکی ٹائلز، کراکری اور شٹرنگ کا سا ما ن خفیہ خانوں اوربس کے باڈی میں لے جایا جا رہا تھا یہ بس بھی بغیر کسی مسافر سواری کے گوادر سے کراچی جا رہی تھی یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ کوئٹہ سے کراچی اور گوادر/ تربت سے کراچی جانے والی اکثر مسافر بسوں میں سواری کی جگہ اسمگل شدہ سامان کی ترسیل کی جارہی ہے اس سے قو می خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے پاکستان کوسٹ گارڈز نے دونوں بسوں اور غیر ملکی سامان اپنی تحویل میں لیکر قا نونی کاروائی شروع کر دی ہے واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ہمیشہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تا رہے گا۔