لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی خصوصی نشستوں پر بھی امیدوار نہ بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ضمنی انتخابات میں پرانے نام ہی الیکشن کمیشن کو بھیجے جائیں گے۔ مخصوص نشستوں کے لئے مستعفی خواتین ارکان کے نام دوبارہ دئیے جائیں گے۔پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لئے 29 ارکان کی ابتدائی فہرست تیار کرلی، تحریک انصاف اقلیتی سیٹ کے لئے بھی تینوں پرانے نام الیکشن کمیشن کودے گی۔یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے تمام مستعفی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے، ڈی سیٹ اراکین میں 29 مخصوص نشستوں پر موجود خواتین اور اقلیتیں اراکین بھی شامل تھے۔