اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دلہن نے اپنی شادی میں ’’ عمران خان تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگوا دیے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شریک مہمان بھی’’ کون بچائے گا پاکستان ، عمران خان عمران خان کے نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں ۔ دلہن نے سب کو جوش بڑھانے کیلئے نعرہ لگایا کہ عمران خان تیرے جانثار بے شمار ،بے شمار ۔ اس ویڈیو کو پی ٹی آئی کی رہنما مسرت جمشید نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے شیئر کیا جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اس قوم کی آخری امید عمران خان ہیں،ہر گھر گھر میں بس عمران خان کی ہی گونج سنائی دی جارہی ہے،مائنس ون کرنے کے خواب دیکھنے والوں تم جتنا مائنس کرنے کی کوشش کرو گے تو یہ قوم اتنا ہی ضرب دے گی۔
اس قوم کی آخری امید عمران خان ہیں. ہر گھر گھر میں بس عمران خان کی ہی گونج سنائی دی جارہی یے. مائنس ون کرنے کے خواب دیکھنے والوں تم جتنا مائنس کرنے کی کوشش کرو گے تو یہ قوم اتنا ہی ضرب دے گی pic.twitter.com/ed3Quptt6U
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 7, 2023