کراچی (آئی این پی) پاکستانی ڈائریکٹر صائم صادق کی فلم جوائیلینڈ 10 مارچ کو انڈیا میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی دنیا بھر میں ریلیز کی تاریخوں کا اعلان انسٹاگرام میں فلم کے آفیشل پیج پر کیا گیا ہے۔ شعیب منصور کی فلم بول کے بعد جوائے لینڈ ایک دہائی بعد انڈیا میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ فلم کے آفیشل انسٹاگرام پیج کے مطابق فلم اسپین، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، انڈیا اور مشرقی یورپ کے ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ مشرقی یورپ کیلئے ایچ بی او نے فلم کے حقوق حاصل کیے ہیں جبکہ اٹلی، لاطینی امریکا اور اسرائیل کیلئے بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ فلم کو ہم جنس پرستی کے متنازعہ موضوع پر پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا ہے اور پنجاب حکومت نے صوبے میں اس کی نمائش پر پابندی بھی لگائی تھی۔
ایک اور پاکستانی فلم انڈیا میں ریلیز ہونے کے لیے تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر
-
وزیراعظم فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی
-
راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ملیحہ سحر کا اپنے شوہر پر جسمانی و نفسیاتی تشدد کا ا...
-
اسموگ کا خطرہ ! تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
علی امین گنڈا پورلانگ مارچ چھوڑ کر کیوں چلے گئے ؟ وجہ سامنے آ گئی
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا
-
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا



















































